سعودیہ عرب کا کابل میں شاہ فیصل طرز کی مسجد تعمیر کرنے کا اعلان


کراچی (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب نے کابل میں شاہ فیصل طرز کی مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امت کے مطابق 30 کروڑ ڈالر کا منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو گا۔ 15 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔ پراجیکٹ میں اسلامک یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس، کھیل کا میدان اور میوزیم بھی شامل ہے۔