دہشتگردی کا سدباب‘ اسلام آباد پولیس کو 2ہیلی کاپٹر فراہم کردئیے گئے


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی دارالحکومت مےں جرائم کی وارداتوں اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلئے پولےس کو دو ہےلی کاپٹر فراہم کر دیئے گئے ےہ ہےلی کاپٹر وفاقی پولےس کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کو دیئے گئے ہےں اس کےلئے 30 پولےس کمانڈوز کو ہےلی کاپٹروں سے کودنے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی تربےت کا آغاز بھی کر دےا گےا ہے اس سلسلے مےں جمعرات کو پولےس ہےڈکوارٹرز مےں تقرےب منعقد ہوئی۔آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ ہماری اولےن ترجےح شہرےوں کے جان و مال کا تحفظ ہے اب کوئی ملزم بچ کے نہےں جا سکے گا ۔