تمباکونوشی سے ہرسال 50 لاکھ خواتین موت کا شکار ہوجاتی ہیں: طبی ماہرین


اسلام آباد (اے پی پی) تمباکونوشی کی وجہ سے دنیا میں ہرسال پانچ ملین خواتین جلد موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی سے 25 کے قریب خطرناک بیماریاں لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی کی وجہ سے چار ہزار کیمکل انسانی جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔1.2 ملین خواتین کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ جو روزانہ 10 سگریٹ پی جاتی تھیں وہ تمباکو نوشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے جلد ہی موت کا شکار ہوگئیں۔