بھارت: 25 انگلیوں والا 4 سالہ بچہ


ممبئی (نیٹ نیوز) چار سالہ بھارتی بچہ اپنے ہاتھوں اور پیروں میں انگلیوں کی غیرمعمولی تعداد پر حیران بھی ہے اور پریشان بھی۔ ارپن پیدائشی طور پر ایک ایسی جینیاتی بیماری کا شکار ہے جس کے باعث اسکی انگلیوں اور انگوٹھوں کی کل تعداد 20 کے بجائے 25 ہے۔ ارپن کے مطابق ہاتھوں میں 13 جبکہ پیروں میں 12 انگلیاں ہیں جن میں سے کچھ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ارپن کے والدین نے اسکا آپریشن کروانے سے انکار کردیا ہے۔