بھارت: سمندری طوفان نیلم نے تباہی مچا دی، 8 افراد ہلاک، 6 لاپتہ


نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارت میں سمندری طوفان نیلم سے تیزہواو¿ں اور شدید بارش کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ آئل ٹینکر کے 6 افراد لاپتہ ہیں۔ بھارت کے جنوبی علاقے چنائے کے قریب ایک آئل ٹینکر کے 6 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ،3 ہیلی کاپٹر اور چھوٹی کشتیاں عملے کے لاپتہ افراد کو تلاش کررہی ہیں۔ حکام کے مطابق سمندری طوفان نیلم سے اب تک 8 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ بے گھر افراد نے سکولوں اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ طوفان کی شدت میں کمی آئی ہے۔