بھارتی جیلوں میں 13 سال سے قید 3 پاکستانی ماہی گیروں کو آزاد کرنے کا فیصلہ


کراچی (آن لائن) بھارتی جیلوں میں 13 سال سے قید ماہی گیروں میں سے ریڑھی گوٹھ کے 3 ماہی گیروں کو آزاد کرنے کا فیصلہ، پاکستان اور بھارت کی سول سوسائٹی تنظیموں کی طرف سے ایک ماہی گیر کی وفات کے بعد کامیاب مشترکہ کوششوں پر ماہی گیروں کے لواحقین میں خوشی کی لہر پھیل گئی، بھارتی جیلوں میں 60 سے زائد ماہی گیر 1999ءسے قید کاٹ کر رہے ہیں۔