ایران پر حملے کیلئے اپنے اتحادیوں کی منظوری کا انتظار نہیں کرینگے : اسرائیل


بیت المقدس (آن لائن) اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایران پر حملے کیلئے اپنے قریبی اور قابل اعتماد اتحادیوں سے منظوری کا انتظار نہیں کریگا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق وزیر دفاع ایہود بارک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ایران کو اس کے جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے اس وقت ہمارے پاس تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور اس حوالے سے ہم عالمی برادری پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی آپشن کے استعمال سے گریز نہیں کرینگے۔