اکانومسٹ نے بھی اوباما کی حمایت کر دی


لندن (اے ایف پی) حالات حاضرہ کے میگزین دی اکانومسٹ نے 2012ءکے صدارتی الیکشن میں صدر اوباما کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میگزین کا کہنا ہے انکی حمایت میں جوش و جذبہ کا عنصر 2008ءجیسا نہیں ہے۔ مٹ رومنی صدارت کے منصب کے اہل نہیں۔ میگزین لکھتا ہے کہ رومنی کا ٹیکس پر کٹوتی کرنے اور دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ناقابل عمل اور امریکیوں کیلئے متحمل نہیں ہو سکتا۔