انسداد سمگلنگ، پاکستان، ایران اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس 5 نومبر کو ہو گا


تہران (آن لائن) پاکستان ایران اورافغانستان کا منشیات اوراس کے سمگلرو ںکی روک تھام کے لیے چھٹا سہ فریقی مشترکہ اجلاس آئند ہفتے ہوگا۔ جس میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے علاوہ تینوں ممالک کے وزارت داخلہ بھی شرکت کرینگے۔ ایران کے ڈرگ کنٹرول ہیڈ کوارٹر کے نائب سربراہ بابک دن پرست نے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات اور اس کے سمگلروں کے خلاف کارروائی کے لیے تینوں ممالک کا چھٹا سہ فریقی مشترکہ اجلاس پانچ سے چھ نومبر تک منعقد ہوگا۔ جس میں منشیات کے خاتمے اوراس کے سمگلروںکیخلاف کارروائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔