امریکی پولیٹیکل قونصلر کی بابر اعوان سے ملاقات


 اسلام آباد(آن لائن) امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلرنے سابق وفاقی وزیرقانون ڈاکٹر بابر اعوان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان کی سیاسی صورتحال اور دیگر علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے امریکہ میں سمندری طوفان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔