امریکہ افغانستان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے: فضل الرحمن


ٹانک (بیورو رپورٹ) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکمران امریکہ کی برملا حمایت کرکے امریکی جنگ کو پاکستان لے آئے ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن نے ٹانک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو ایک سازش کے تحت افغانستان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیںخان خوانین، نواب، جاگیردار اور وڈیروں کی سیاست دم توڑ رہی ہے اور انکی تھانوں اور پٹواری کی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہے۔