الخدمت فاﺅنڈیشن، ایدھی نے بھی امریکہ کو امداد کی پیشکش کر دی


کراچی (خصوصی رپورٹ) جماعة الدعوة کے بعد جماعت اسلامی کی الخدمت فاﺅنڈیشن اور ایدھی نے بھی امریکی تاریخ کے بدترین طوفان سینڈی سے متاثرہ لاکھوں امریکی شہریوں کی مدد کی پیشکش کر دی۔ امت کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا الخدمت کے رضاکاروں کو اپنے خرچ پر امریکہ بھیجیں گے۔ عبدالستار ایدھی نے کہا اس سے قبل امریکہ کی 2 بار مدد کر چکے ہیں۔