آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی کتے کی سوانح عمری منظر عام پر آ گئی


نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں اب ایک کتے کی سوانح عمری بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ Uggie نامی یہ کتا کوئی عام کتا نہیں بلکہ ہالی وڈ فلموں کا سٹار ہے اور فلم آرٹسٹ میں بہترین کام کرنے پر آسکر ایوارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔ Uggie The Artist My Story نامی اس کتاب کو برطانوی صحافی Wendy Holden نے تحریر کیا ہے جس کے لانچنگ کے موقع پر Uggie کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اپنے دستخطوں کے طور پر Uggie نے اپنے پنجوں کے نشان بھی کتاب پر چھاپے۔