’’حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو تکلیف بھی نہ پہنچائیں‘‘

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی نے ضرورت اشیا ء کی قیمتوں میں روز بروز اضافے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام اب ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم ہورہی ہے، حکومت اپنے منشور پر عمل کر نے کے بجائے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل پیرا ہے جو افسوسناک ہے ،ن لیگ اگر بلدیا تی انتخابات میں کرانے میں غیر سنجیدہ ہے تو سندھ میں پی پی پی اور خیبر میں پی ٹی آئی بھی راہ فرار اختیار کر رہی ہے یہ باتیں جے یو آئی کیصوبائی امیر مو لا نا رشید احمد لدھیا نوی،مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی ،مو لا نا ڈاکٹر عتیق الرحمن اور صوبائی ناظم انتخابات مو لا نا صفی اللہ نے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو تکلیف بھی نہ دیں انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لیئے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیئے ہنگامی اقدامات کرے اور آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل در آمد کر نے کے بجائے عوام کے مفاد میں فیصلے کرے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی عوام کے مخالف کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔