یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کے طلبا وفد کا پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور(خبر نگار)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کے طلبا وطالبات کے 15 رکنی وفد نے پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ طلبا وطالبات ادارے کے مختلف شعبہ جات میں گئے اور ان کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ کمشنر سوشل سکیورٹی فرحان عزیز خواجہ،ڈائریکٹر جنرل طارق اعوان،ڈائریکٹر ایڈمن سلمان علی اور ادارے کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔