ہنگو: کنوئیں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

ہنگو (آن لائن) ہنگو کے علاقے توغرائے میں کنواں میں مٹی کا تودہ گرنے سے کام کرنے والے دو مزدور جاں بحق، دو زخمی، دو ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ توغرائے میں ایک بڑے کنویں کے اندر چھ مزدور کام میں مصروف تھے اچانک ان پر مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں تمام مزدور ملبے کے نیچے دب گئے خبر ملتے ہی تھانہ صدر پولیس اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کام میں مصروف ہوگئے۔ کافی جدوجہد کے بعد دو مزدور ثناءاللہ اور اخلاق کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ دو مزدور امیرحمزہ اور زاہد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ باقی دو مزدور شفیع اور بختیار بدستور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ان کو نکالنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مزدور جاںبحق