گنگارام ہسپتال انتظامیہ نے سکیورٹی گارڈز اور سویپرز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی

لاہور(نیوزرپورٹر) سر گنگارام ہسپتال  انتظامیہ نے سکیورٹی گارڈز اور سویپرز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ۔ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس ،    سر گنگا رام ہسپتال، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے عہدیدار شعیب انور چوہدری سمیت دیگر نے کہا کہ انتظامیہ کی اس شفقت کی وجہ سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوںنے ملازمین سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنی ڈیوٹیز احسن طریقے سے سر انجام دیں اور انتطامیہ کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں۔