گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی بہت بڑی سماجی برائی ہے: حاجی حنیف

لاہور (خبر نگار        ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدرحاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ گرانفروشی اورذخیرہ اندوزی بہت بڑی سماجی برائی ہے۔دولت کی ہوس ایک خطرناک بیماری ہے،اسلامی تعلیمات کی روشنی میںدوکاندارصرف جائزمنافع وصول کریں ۔اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے دوسروں کی جیبوں پرڈاکے مارناکہاں کی انسانیت ہے۔عوام گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کی سرکوبی کیلئے انتظامیہ کوان کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔''پنجاب خدمت پروگرام'' کاجنوری سے آغاز خوش آئندہے۔