کچا لارنس روڈ پر سٹریٹ لائٹس درست کرنے کا مطالبہ

لاہور (پ ر) یونین کونسل 78 کے علاقہ لارنس روڈ گندا نالہ پر سٹریٹ لائٹ عرصہ دراز سے روشنی دینے سے محروم ہیں۔ سہگل ہاؤس سے لیکر پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ تک سٹریٹ لائٹ خراب ہونے سے چوری کا خطرہ لا حق ہے۔ رات کے وقت جب گاڑیاں گزرتی ہیں تو تیز لائٹ کرکے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے سامنے سے آنیوالی چیزیں نظر نہیں آتیں۔ ڈاکٹر ایم اے صوفی اور اہل علاقہ نے شعبہ سٹریٹ لائٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کی سٹریٹ لائٹ درست کی جائے۔