ڈرون حملوں پر حکومت کا موقف افسوسناک ہے:سعدیہ سہیل

لاہور(خبر نگار)  تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر حکومت کا موقف افسوسناک اور مایوس کن ہے۔ حکومت ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ  کkیd   سلامتی کونسل میں اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ڈرون حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے ان کو بند ہونا چاہئے۔ ڈرون حملوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو سپلائی بند ہونی چاہیے ، تحریک انصاف ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی بند کرانے کی یقین دہانی تک احتجاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اس سلسلہ میں تحریک انصاف مہنگائی کے خلاف 22 دسمبرسے تحریک چلائے گی جس میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔تحریک انصاف عوام کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔