پولیس نے اندرون سندھ کئی شہروں کو اپنی سٹیٹ بنا رکھا ہے: ممتاز بھٹو

لاہور(خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو سے لاہور میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا سندھ زرداری دور سے لے کر آج تک مکمل طور پر پولیس ریاست بنی ہوئی ہے۔ ساڑھے پانچ سالوں میں پولیس کراچی کے باشندوں کو جان کی سلامتی اور تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔ پولیس نے اندرون سند ھ کو مکمل طور پر اپنی ریاست بنا رکھا ہے۔ آئین، قانون، عدلیہ کے فیصلے، ریونیو ریکارڈ اور اخلاق کی پابندی سے بالاتر ہو کر صرف صوبائی حکمرانوں کو خوش کر کے صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں، کراچی کی طرح وفاق کو اندرون سندھ بھی مداخلت کر کے عوام کے لئے نجات کا ذریعہ بننا اشد ضرورت بن گیا ہے۔
ممتاز بھٹو