پنجابی شاعرہ نسرین انجم بھٹی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

لاہور (پ ر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر نے معروف پنجابی شاعرہ محترمہ نسرین انجم بھٹی کی ستائش فن کے حوالے سے ایک یادگار شام کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پنجابی زبان و ادب کے حوالے سے ان کے فن و زندگی پر مشتمل ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی۔ مقررین میں مشتاق صوفی، ڈاکٹر نبیلہ رحمن، ڈاکٹر کنول فیروز، فرحان مشتاق، سرفراز سید، ثروت محی الدین، ڈاکٹر ناہید شاہد، پروفیسر جواد اور سرفراز انور شامل تھے۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغرا صدف نے مہمان شاعرہ کے کلام کے فنی محاسن پر روشنی ڈالتے ہوئے جدید پنجابی شاعری میں ان کے مقام و خدمات کے حوالے سے پرمغز گفتگو کی۔ تقریب میں حسین مجروح، کامران نذیر سمیت شہر کی معروف علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض خاقان حیدر غازی نے ادا کئے۔