پاک سرزمین کیخلاف دشمن کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی: اویس شاہ زنجانی

لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفیٰؐ کے چیئرمین سید اویس شاہ زنجانی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی قیادت میں فوج کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔ بھارتی ڈاکٹرئن کا توڑ کرنیوالے جنرل کا آرمی چیف بننا پاکستان کے دشمنوں کیلئے پیغام ہے۔ پاکستان رسول اللہؐ سے عشق کرنے والوں نے بنایا تھا اسکی حفاظ کا کام بھی اللہ تعالیٰ ان ہی سے لیں گے۔ پاک سرزمین کیخلاف دشمنوں کی چالیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ سید اویس شاہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے لیڈر کا کردار ادا کررہا ہے اسکے برعکس بھارتی رہنما پاکستان کیخلاف باتیں کررہے ہیں۔ امن پسندی کو ہماری کمزروی نہیں سمجھنا چاہئے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ پاک سرزمین کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دینگے۔