نیب اور اینٹی کرپشن کا 9 دسمبر سے اینٹی کرپشن ویک منانے کا فیصلہ

لاہور (میاں علی افضل سے) نیب اور اینٹی کرپشن نے کرپشن کیخلاف آگاہی کےلئے اینٹی کرپشن ویک منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر اور ریجن ڈائریکٹرز نے اینٹی کرپشن ویک منانے کی تمام پلاننگ مکمل کرلی ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی انٹی کرپشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ انٹی کرپشن ویک کا آغاز 9 سے 14 دسمبر تک جاری رہے جس میں پورے ہفتے میں مختلف سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا جس کا مقصد معاشرہ میں کرپشن کے خاتمے کےلئے آگاہی دینا اورکرپشن کیخلاف شعور بیدار کرنا ہے۔ اینٹی کرپشن ویک منانے کےلئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو 11 لاکھ روپے خصوصی فنڈ ز فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی جیسے منظور کرلیا گیا ہے ۔ سیمینارز میں شہریوں کو کرپشن کے خاتمے میں تعاون کرنے کی درخواست کی جائیگی۔ 9 دسمبر کو لاہور میں ہونیوالے آگاہی سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اور تمام ریجنل ڈائریکٹرز شرکت کریں گے۔
انٹی کرپشن ویک