نوشہرہ: عالمہ دین حاملہ خاتون کو شوہر نے پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا

نوشہرہ (آن لائن) اکوڑہ خٹک مےں عالمہ دےن حاملہ خاتون پر بدبخت شوہر نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون ہسپتال مےں موت وحےات کی کشمکش مےں مبتلا ہونے کے بعد دم توڑ گئی۔ مرنے سے قبل جلے ہوئے بچے کو جنم دےا۔ جلی ہوئی ماں کو نوزائےدہ جلے ہوئے بچے کے پہلو مےں سپرد خاک کردےا گےا۔ ٹےکسلا پولےس نے شوہر کو گرفتار کرکے پہاڑی پورہ پولےس کے حوالے کردےا۔ اکوڑہ خٹک کی رہائشی عالمہ دےن اورحافظہ قرآن 17 سالہ خاتون شہنازکی شادی اےک سال قبل ٹل کے رہائشی نوجوان کے ساتھ انجام پائی تھی۔ مقتولہ کے بھائی امان اﷲ کے مطابق مےری بہن شہناز نے اپنے شوہر اور سسر کو شکاےت کی کہ گھر مےں غےر مردوں کا آنا جانا رہتا ہے۔ مےں عالمہ دےن اور باپردہ خاتون ہوں اور غےر مردوں کا گھر مےں آنا جانا بند کےا جائے جس پر شوہر نے پٹرول ڈال کرآگ لگا دی۔ مرنے سے قبل والدےن اور بھائےوں کو بتاےا کہ مجھے مرنے سے ڈر نہےں لگتا لےکن مجھے افسوس رہے گا کہ مےرا بال بھی دنےا مےں کسی نے نہےں دےکھا۔ لےکن ہسپتال مےں ڈاکٹروں کے سامنے بے پردہ ہوگئی ہوں۔ اور ےہ غم دنےا سے لےکر جارہی ہوں۔
خاتون/ شوہر آگ