میاں نواز شریف کا ویژن پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا

لاہور( خبر نگار)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت خدمت اور قومی تعمیر نو کے جذبہ کے ساتھ ملکی مسائل سے نمٹنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت سابق حکومتوں کی طرح امداد پر انحصار کی بجائے معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔میاں نوازشریف کا وژن پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا وزیراعظم میاں نواز شریف قوم کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خلوص نیت کے ساتھ طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے ۔