ملک میں جاری بدترین بحرانوں کی وجہ کرپٹ حکمران ہیں: فضہ ذیشان‘ فائزہ خان

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان اور فائزہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری بدترین بحرانوں کی وجہ صرف اور صرف کرپٹ حکمران ہیں جنہوں نے خاندانی سیاست کو فروغ دیا اور لوٹ مار کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن عام عوام ہیں اور قائد تحریک انصاف عمران خان نے ملکی وقار اور عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ہیں جوکہ حقیقی معنوں میں قابل تعریف ہیں۔