مظفرآباد: ڈاکوﺅں نے بیوپاریوں سے 70 لاکھ روپے لوٹ لئے مزاحمت پر 2 بیوپاری زخمی

ملتان (نوائے وقت نیوز) تھانہ مظفر آباد کی حدود میں ڈاکوﺅں نے بیوپاریوں سے 70 لاکھ روپے لوٹ لئے، مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں شجاع آباد روڈ پر قائم مویشی منڈی میں 6مسلح ڈاکوﺅں نے بیوپاریوں سے 70 لاکھ کی رقم لوٹ لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے لورالائی سے آنے والے بیوپاری رکشہ پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکلوں پر سوار 6مسلح ڈاکوﺅں نے انہیں روک کر 70 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے نیک محمد اور عبدالسلام نامی دو بیوپاریوں کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈکیتی کے بعد بیوپاریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان شجاع آباد روڈ بند کردیا جسا سے ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بیوپاریوں کو ایک ہفتے کے اندر ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔
ڈکیتی