مسلم لیگ (ن) کے پاس حکومت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں: فائزہ ملک

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر و رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے کہا  کہ مسلسل ناکا میوں کے بعد (ن) لیگ کے پاس حکو مت کر نے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں ۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی سیاسی محاذ پر مخالفین کو عبرت تناک شکست دیگی ۔(ن) لیگ قیادت کو ملک اور قوم کی نہیں صرف اقتدار کی فکر ہے۔پنجاب حکو مت اپنی شکست کے خوف سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے بھاگ رہی ہے ۔شفاف بلدیاتی انتخابات (ن) لیگ کی سیاسی موت ثابت ہو نگے۔ انہوںنے کہا کہ ن لیگ کی حکومت قوم کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہے اور قوم حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات چاہتی ہے۔غریب عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے دعووں اور تسلیوں کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ناکامی اور نااہلی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام صرف چھ ماہ میں ان سے تنگ آ چکے ہیںاور حکمرانوں کے پاس حکو مت کر نیکا کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی مہنگائی‘ بیروزگاری آج ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ن لیگ اقتدار میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے اور نعرے لگاتی رہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد مکمل طور پر ٹھس ہو چکی ہے۔