مسلم لیگ ن اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے دوسروں پر تنقید کر رہی ہے: رانا اختر حسین

لاہور (پ ر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے میڈیا ایڈوائزر رانا اختر حسین نے کہا کہ ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ اور حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی اور عوام دشمن ٹیکسوں کی بھرمار نے حکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں۔ یوٹیلٹی بلوں، سبزیوں اور روز مرہ کی اشیا  کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے تنخواہ دار اور ملازم اپنی حکومت کی ناکامی اور تحریک انصاف کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر بلاجواز تنقید کر رہے ہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہم  ان کاغذی شیروں اور نااہل حکمرانوں سے اپنے ووٹروں کے ذریعے  انتقال لیں گے۔