مسلم لیگی کارکنوں کے تحفظات جلد دور کر دیئے جائینگے: چودھری گلزار احمد

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ مخلص مسلم لیگی ورکر ہمار ی اصل طاقت اورسرمایہ ہیں ،بعض یونین کونسلز میں لیگی پینلز کی نامزدگی پر پیداکارکنوں کے تحفظات اور غلط فہمیاں دور کروانا ہماری اولین ذمہ داری ہے ،جلد تمام ناراض گروپ اکٹھے کردیں گے ، یونین کونسل رائیونڈ ویلج میں بھی مسلم لیگی کارکنوں کے تحفظات کو جلد دور کردیا جائے گا، ان خیالات کا اظہاروہ گزشتہ روز اپنے ڈیرہ سلطانکے پر یونین کونسل رائیونڈ سٹی میں نامزد مسلم لیگی پینل چیئرمین میاں مبشر حسین اور وائس چیئرمین ڈاکٹر طفیل چغتائی کی نامزدگی پرحلقہ قیادت سے ناراض ہوکرسینکڑوںساتھیوں سمیت آزاد گروپ کی حمائت کرنے والے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) سٹی رائیونڈ چودھری محمد اکرم گجر،صدر مسلم لیگ(ن) رائیونڈ ویلیج میاں آصف شہزاد ،سیکرٹری اطلاعات رائیونڈ سٹی عاصم خاں عاصی کی نامزد مسلم لیگی پینل میاں مبشر حسین سے کروائی جانے والی اہم ملاقات کے موقع پر کررہے تھے۔ ملاقات کے موقع پر نامزد لیگی امیدواربرائے چیئرمین صدر مرکزی انجمن تاجران میاں مبشر حسین نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ شہر کے بہترین مفاد میں تمام ناراض مسلم لیگی کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں،ناراض لیگیوں کو اکٹھا کرنے میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران بابر علی مونگا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔