لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں‘ ڈاکو تیرہ سالہ لڑکی کو اغواءکر کے لے گئے

لاہور+ گوجرانوالہ+ گکھڑ منڈی (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ باٹاپور کے علاقہ میں ڈاکو اےک گھر مےں ڈکیتی کی واردات کے بعد 13سالہ لڑکی کو بھی اغواءکر کے لے گئے جبکہ جوہرٹاﺅن میں اہلخانہ نے دو ڈاکوو¿ں کو پکڑ کردھنائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دےا ہے جبکہ گکھڑ منڈی میں 15ڈاکوﺅں نے ایک گھر میں گھس کر 100تولے کے زیورات، 60لاکھ کی ملکی اور غیرملکی کرنسی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق باٹاپور کے علاقہ میں 4ڈاکوﺅں نے رزاق کے گھر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4 لاکھ کی نقدی و زیورات لوٹ لئے اور جاتے ہوئے 13سالہ بچی (ا)کو اغواءکر کے ساتھ لے گئے۔ جوہر ٹاﺅن کے رہائشی ڈاکٹر منیر کے گھر دو ڈاکو گھس آئے اور لوٹ مار شروع کر دی۔ اس دوران اہلخانہ نے مزاحمت کر دی اور دو ڈاکوﺅں کو پکڑ کر ان کی خوب دھنائی کی اور انہےں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ گر ےن ٹاﺅن مےں خاتون سمیت دو ڈاکوﺅں نے ملک نعمان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر19 لاکھ، جوہرٹاﺅن کے علاقہ میں عمر جاوید سے 15لاکھ مالیت کی کار، لیپ ٹاپ اور نقدی، گلشن اقبال میں زبیر خالد اور اس کی فیملی سے 7لاکھ، لٹن روڈ میں حماد کی فیملی سے ڈھائی لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے مسلم ٹاﺅن میں عالم سے9لاکھ کی نقدی اور کار، راوی روڈ میں ارسلان کی دکان سے 8لاکھ روپے اور موبائل فون، شاد باغ میں حشمت سے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی و پرائز بانڈز، اسلام پورہ میں نعیم خان سے 4لاکھ روپے اور طلائی انگوٹھی، لاری اڈا میں عبداﷲ سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاﺅن میں عامر سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں مصورسے 1لاکھ 28ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں شفےق سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، و حدت کالونی میں ارشد سے 22ہزار روپے، موٹر سائیکل اور موبائل فون، نشتر کالونی میں عامر سے 16ہزار روپے، موٹر سائیکل اور موبائل فون، ماڈل ٹاﺅن میں فرےد سے 26ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں مشےر سے 42ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں سعید سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں عمر سے 22ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے غالب مارکیٹ سے افتخار، فیصل ٹاﺅن سے گل محمد، اسلام پورہ سے سہیل، نواب ٹاﺅن سے خلیل نواز کی کارےں جبکہ فیکٹری ایریا سے بلال، بادامی باغ سے افتخار، کوٹ لکھپت سے نعیم، نشتر کالونی سے بابر، نواں کوٹ سے عمران ،گلشن راوی سے خرم، ساندہ سے اعجاز، اقبال ٹاﺅن سے نوید، مسلم ٹاﺅن سے وقاص ،سبزہ ازار سے شیراز ،برکی سے اشرف کی موٹر سائیکلیں چور ی کر لیں۔ علاوہ ازیں ڈاکوﺅں نے سینئر صحافی اسلم چودھری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ دی نیشن کے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر اور ڈیسک ایڈیٹرز فورم لاہور کے صدر اسلم چودھری گذشتہ رات پونے تین بجے دفتر سے اپنے گھر واقع علامہ اقبال ٹاﺅن جا رہے تھے جب وہ گھر کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوﺅں نے ان کا راستہ روک لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ ادھر 15کے قریب ڈاکو مسلم لیگ (ن) گکھڑ کے صدر میر مظہر اور اس کے بھائی میر امجد بشیر کے گھر سیڑھی لگاکر داخل ہو گئے اور اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناتے ہوئے ایک کمرے میں بند کر دیا اور مسلسل 6گھنٹے واردات میں مصروف رہے۔ ڈاکوﺅں نے گھر آئے دو مہمانوں شعیب بٹ اور طلعت شاہ سے بھی نقدی چھین لی۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ اور مریدکے میں ڈکیتی کی واردتوں میں ڈاکوﺅں نے مزاحمت کرنے پر گولی مارکر ڈرائیور سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔ چک 29مریدکے میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر سلیمان سے موٹر سائیکل رقم چھین لی اور مزاحمت پر گولی مارکر اسے زخمی کر دیا۔ جی ٹی روڈ پر ڈاکوﺅں نے ٹریکٹر ٹرالی روک کر اسکے ڈرائیور اور ساتھی کو لوٹ لیا، مزاحمت پر گولی مارکر ٹریکٹر ڈرائیور امین کو زخمی کر دیا۔
لاکھوں کی وارداتیں