عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہی اولین ترجیچ ہے: چوہدری پرویز اقبال

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن یوسی 112 کے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال جٹ نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہی میری اولین ترجیچ ہے،اور عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت ہی میدان میں آیا ہوں تا کہ  منتخب ہونے کے بعد حلقے کی  کے عوام کی خدمت کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اور ووٹ ڈالتے وقت امیدوار کے کردار کو بھی ضرور مدنظر رکھیں اور ایسے نمائندے کو ووٹ دیں جو حلقہ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے۔