شہدا کے وارث کا آرمی چیف بننا قوم کیلئے باعث فخر ہے : رائے عقیل عباس بھٹی

 لاہور(پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا کہ شہدا کے وارث کا آرمی چیف بننا پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ نئے  سپہ سالار پاک فوج کی اعلیٰ روایات کو آگے بڑھائیں گے۔ جنرل کیانی نے جمہوریت مستحکم کی جنرل راحیل شریف بھی سیاسی نظام کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گے۔