شام‘ یرموک مہاجر کیمپ میں گولہ باری سے چار فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے

 غزہ (این این آئی) شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق دمشق کے جنوب میں واقع یرموک مہاجر کیمپ میں گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے ہیں شام میں باغیوں کی حامی”فلسطین شام ایکشن کمیٹی“کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ یرموک مہاجر کیمپ اور مختلف دیگر مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہوگئے۔