سی پی ایس پی کی طبی و تحقیقی خدمات کا اعتراف بین الاقوامی طور پر کیا جارہا ہے: پروفیسر ظفراللہ چودھری، پروفیسر خالد مسعود گوندل

لاہور(نیوزرپورٹر)صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سی پی ایس پی کی طبی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں برطانیہ کی جانب سے یورپ کے سب سے بڑے سقراط ایوارڈ کے لئے کالج کا نام منتخب کیا ہے جو ملک و قوم لے لئے باعث فخر ہے اس ایوارڈ کو وصول کرنے وہ رواں ماہ برطانیہ جائیں گے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں کہا کہ لاہور سنٹر کی کارکردگی میں گزشتہ 4 سالوں میں 3 گنا اضافہ ہواہے ۔ ڈی جی آئی آر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ پاکستان میں اے ٹی ایل ایس کے 75 کامیاب کورس منعقد کروانے پر امریکہ کی جانب سے سی پی ایس پی کو بہترین ایوارڈ دیا گیا۔