سنی اتحاد کونسل بھارت کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کی حمایت کرتی ہے: محفوظ شہیدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے بھارت کیساتھ برابری کی سطح پر اچھے تعلقات قائم رکھنے کی پالیسی کا سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) خیر مقدم کرتی ہے اور اس کی بھرپور تائید کا اعلان کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کونسل کے چیئرمین و رکن پنجاب اسمبلی پیر سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے  فیصل ٹائون میں ایک جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ نعیم عارف نوری، مولانا خادم حسین شرقپوری، سیّد واجد علی شاہ گیلانی، سردار محمد خان لغاری اور سیکریٹری اطلاعات صاحبزادہ عثمان علی موجود تھے۔ سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے کہا کہ پاکستان ہو یا بھارت دونوں ملکوں کے لئے بہتر ہے کہ وہ اپنے ملکوں میں کشیدگی ختم کریں اور ملکوں کے مفادات کا خیال رکھیں۔