سابق پی آئی او افضال حسین زیدی انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اسلام آباد (اے پی پی) سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر سید افضال حسین زیدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ نماز جنازہ آج الصدیق مسجد ،سیکٹرG-9/2 میں ادا کی جائے گی۔مرحوم انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھتے تھے ۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل فلمز اینڈ پبلیکیشنزکے طور پربھی خدمات انجام دیں۔