راجپوت ویلفیئر سوسائٹی کوٹ کمبوہ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

لاہور (پ ر) راجپوت ویلفیئر سوسائٹی کوٹ کمبوہ بکرمنڈی کے نو منتخب عہدیداروں کی  تقریب حلف برداری ہوئی۔  جس میں تنظیم کے  نو  منتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی مہر  اشتیاق  اور رکن پنجاب اسمبلی میاں مرغوب احمد  تھے۔ جنہوں نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ اجلاس میں چیئرمین  تنظیم علامہ محمد رشید، وائس چیئرمین محمد اشرف بھٹی، صدر رانا  محمد خاں، نائب صدر اختر بھٹی،  جنرل سیکرٹری رانا نوشاد اکرم خاں ،  فنانس سیکرٹری رانا محمد  نثار خاں اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔   اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کرینگے۔   بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھر پور حمایت کرینگے۔