دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور کی زیرصدارت اجلاس

لاہور(خبر نگار)دورانِ ڈیوٹی وفات پانے والے ضلعی انتظامیہ کے ملازمین کے بچوں کی بھرتی کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر( کوآرڈینیشن) وسیمہ عمر کی زیر صدارت  ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او (اکا ئونٹس) ،ڈی او (سی او) نے شرکت کی۔اجلاس میں17/Aکے تحت 18بچوں کو ملازمتیں دی گئیں۔ان میں جو نیئر کلرک،نائب قاصد،چوکیدار ، بلاوی اور فائر مین شامل ہیں۔ایجوکیشن میں14،ایڈمن ،اکا ئونٹس،نشتر ٹا ئون اور فائر بریگیڈ میں ایک ایک فرد کو ملازمت دی گئی۔