حق و صداقت کے علمبرداروں کو ہر دور میں ہراساں کیا گیا: محمد شاہد اقبال

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) ریاض سعودیہ کے نائب صدر محمد شاہد اقبال نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کے پیروکاروں اور حق و صداقت کے علمبرداروں کو ہر دور میں ہراساں کیا گیا۔ پاکستان کی منتخب  قومی قیادت کو ڈرانے دھمکانے والے  سماج دشمن عناصر انہیں سچائی کی راہ پر چلنے‘ تعمیر پاکستان اور خدمت خلق سے نہیں روک سکتے۔ ہماری قیادت پاکستان کی سالمیت اور پاکستانیوں کے انسانی حقوق پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔