حریت کانفرنس (گ) نے اپنے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا

سری نگر (کے پی ائی) حریت ترجمان اےاز اکبر کے مطابق کل جماعتی حرےت کانفرنس گ کے چےرمےن علی گےلانی نے نظر بندی ختم ہونے کے بعد اپنا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق کولگام اور ترال کے جلسے 4دسمبر کو مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے اور ان کی تاریخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ 6دسمبر جمعہ کو گیلانی بانڈی پورہ میں بلائے گئے عوامی جلسے میں تقریر کریں گے، جبکہ 8دسمبر اتوار کو سرینگر کی میونسپل پارک میں ایک تاریخی اور یادگاری جلسہ منعقد ہوگا۔ سرینگر کے مجوزہ جلسے میں حریت چیئرمین تمام اہم سیاسی مسائل پر روشنی ڈالیں گے اور عوام کو ان چیلنجوں سے باخبر کیا جائے گا، جو تحریکِ آزادی کشمیر کو درپیش ہیں۔ترجمان کے مطابق متوقع طور اس جلسے میں ایک قرارداد بھی عوام کی تائید سے پاس کرائی جائے گی۔
گیلانی/اجلاس