جنرل راحیل کو آرمی چیف بنانا درست فیصلہ ہے: زبیر ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب صدور و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ امید ہے نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ملک کی نظریاتی اور دفاعی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے اور اشفاق پرویز کیانی کے بہتر جانشین ہونگے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ملک کیلئے قربانیاں دینے والے خاندان کو آرمی چیف کی ذمہ داری دیکر ملک اور قوم کے مفاد میں درست فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی‘ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات کئے‘ پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔