جنرل راحیل شریف کے سپہ سالار بننے سے فوج کا مورال بلند ہوگا: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے راحیل شریف کو پاک فوج کا سپہ سالار اور راشد محمود کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کا اپنے اتحادیوں سے مشاورت پر انکی تقرری عمل میں لانا قابل تحسین ہے جس سے پاک فوج کا مورال مزید بلند ہوگااورکنٹرول لائن پر بھی امن و آشتی کے امکانات بڑھیں گے۔ کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب حکومت اربوں روپے خرچ رہی ہے ،اشیاء خوردونوش بالخصوص سبزی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے مؤثر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔