برطانوی شہزادے کی بائیک شو میں شرکت

لندن (این این آئی) برطانوی شہزادے ولیم نے برطانیہ کے سب سے بڑے موٹر بائیک شو میں شرکت کرتے ہوئے موٹر بائیک سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے اس موٹر بائیک فیسٹیول میں شاندار گاڑیوں کے ساتھ ڈیوک آف کیمبرج سب کی توجہ کا مرکز بنے۔