بدترین غریب عوام کے لحاظ سے بھارت تیسرے نمبر پر ہے : اکانومسٹ

واشنگٹن (اے پی اے) دنیا میں بدترین غریب عوام کے لحاظ سے بھارت تیسرے نمبر پر ہے، غربت کا چیمپئن ہونے پر بھی فخر کرتا ہے۔ عالمی تجارتی معاہدے کی مخالفت سے بھارت بہت سے ممالک کو اسکے تحفظ کے دعوﺅں کی کوشش سے تکلیف پہنچائے گا ۔ امریکی جریدے ”اکانومسٹ“ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کہنے اور کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ بھارت عالمی تجارتی ادارے سے معاہدہ کرنے کے قریب ہے ، معاہدہ کیلئے کچھ ہی روز باقی رہ گئے ہیں ، عالمی تجارتی ادارہ (ڈبلیو ٹی او) خواہاں ہے کہ بھارت معاہد ہ کرے تاہم بھارتی حکام کی معاہدے کی مخالفت کی ضد ابھرتی ہوئی دنیا میں انتہائی غریب ممالک کے لئے دھچکے کا باعث بن سکتی ہے۔ عالمی مذاکرات کار دوحہ عالمی تجارتی معاہدہ مذاکرات کو بچانے کی آخری کوشش کرتے ہوئے انڈونیشیا کے ساحلی شہر بالی میں دسمبر کے شروع میں ہی ملاقات کر رہے ہیں۔ جہاں دوسرے ممالک اپنی معیشت کو ترقی دے رہے ہیں وہیں بھارتی اشیاءخوردونوش کی حالیہ بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر "فوڈ سکیورٹی "تحفظ ِ خوراک پالیسی کو مضبوط کر رہے ہیں اور پیداواری ہدف تک پہنچنے کے لئے اشیاءخوردونوش پر سبسڈیز دے رہے ہیں۔ دنیا کے غریبوں کا بڑا علمبردار ہونے کے دعویدار بھارت کا اپنا امیج ہی ٹھیک نہیں، بھارتی تندہی اس کے اپنے امیج کی جڑوں تک پہنچی ہوئی ہے۔
اکانومسٹ