آئین کے مطابق ہر مسلک کو مذہبی آزادی حاصل ہے: غلام محمد سیالوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) 12 ربیع الاول شریف کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں نکلنے والے عید میلاد کے جلوسوں کے موقع پر کسی قسم کی پابندی کا سوچنا بھی نہیں چاہئے۔ ہر مسلک کے کے لوگوں کو اپنے مذہبی پروگراموں کو   اپنے عقائد کے مطابق کرنے کی آئین اجازت دیتا ہے۔