اوزان اور پیمائش درست نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: سیکرٹری لیبر

لاہور(خبر نگار)عوام الناس کو پٹرول و یگر اشیاء ضروریہ اصل سے کم مقدار میں فراہم کرنے والے افراد فوری طور پر اپنے اوزان او رپیمائش درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔یہ بات سیکرٹری لیبرو انسانی وسائل کیپٹن (ر)محمد یوسف نے صوبائی دارالحکومت اور شیخوپورہ کے مختلف پٹرول پمپوں کی انسکپشن کے دوران پٹرول نوزل کی چیکنگ کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے چوبرجی ، لوئر مال ، لوہاری ، گلبرگ ،دھرم پورہ ، ماڈل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن ، سمیت لاہور اور شیخوپورہ کے اٹھارہ پٹرول پمپوں کی مجموعی طور پر 106 سے زائد نوزلز کی چیکنگ اپنی نگرانی میں کروائی۔ سیکرٹری لیبر کیپٹن (ر) محمد یوسف نے مختلف پٹرول پمپوں کو مقدار سے کم پٹرول دینے پر ان کی12 نوزلز سیل کرکے 14  کے چالان عدالت کو مزید کارروائی و جرمانے کے لئے بھجوائے ۔