انصار برنی کی کوششوں سے بھارتی جیل میں 19 برس سے قید پاکستانی پر مقدمات ختم، کل رہا کیا جائےگا

کراچی (نوائے وقت نیوز) انصار برنی ٹرسٹ کی کوششوں سے بھارتی جیل میں قید پاکستانی پر قائم جاسوسی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات ختم ہو گئے۔ سید فصیح الحسینی کو 1994ءمیں بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے کل3 دسمبر کو گوہاٹی جیل سے رہا کیا جائیگا اور اسے 6دسمبر کو وطن واپس لایا جائےگا۔