امریکہ کو پاکستان نہیں، اپنے مفادات عزیز ہیں: عبدالغفور حیدری

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ڈرون حملے ملک میں امن کی کوششوں اور بہتری کی کوششوں پر حملے ہیں ڈرون حملے واضح کر رہے ہیں کہ امریکہ اور ان کے اتحادی وطن عزیز میں امن قائم کر نے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا ڈاکٹر خالد محمود سومرو،مو لا نا محمد یوسف ،مفتی ابرار احمد،محمد اسلم غوری،نور احمد کاکڑ اور دیگر سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے  کہا کہ ڈرون حملوں نے ثابت کر دیا کہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے رہیں گے اور امریکہ کو پا کستان کی سرحدات کو پا مال کر کے عالمی قوانین کے خلاف ورزی کی کوئی پروا نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ڈرون حملے نے ثابت کر دیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔